ہائی بز ٹی وی میڈیا ایوارڈس 2021

   

19 تا 15 جنوری نامزدگیوں کا ادخال ، 30 جنوری کو ایوینٹ
حیدرآباد :۔ ہائی بز ہندوستان میں بہت زیادہ دیکھا جانے والا ڈیجیٹل بزنس چینل ہے ۔ ابتدا سے 11 برسوں میں اس نے بزنس ہاوزس کو ان کے پراڈکٹس اور خدمات کی تشہیر اور پراجکٹ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔ اس کی جانب سے سندھیا کنونشن سنٹر ، گچی باولی ، حیدرآباد میں 30 جنوری 2021 کو پرنٹ اور الیکٹرانک و ریڈیو کے میڈیا پروفیشنلس کے لیے ہائی بز میڈیا ایوارڈس 2021 کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بالکل پہلی مرتبہ ان تین پروفیشنلس کو اعزاز سے نوازنے کا اقدام عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر مسٹر انیل کمار ، سابق ٹائمس آف انڈیا ، مسٹر پی رنگاریڈی ، سابق ہندو ، مسٹر ایم سوما شیکھر سابق ہندو بزنس لائن ، مسٹر کے ستیہ نارائنا ، سابق انشیٹیو میڈیا ( انڈیا ) ، مسٹر کے رامنا کمار ، سابق ایناڈو و ساکشی ، مسٹر ایم راجگوپال ، منیجنگ ڈائرکٹر ۔ ہائی بز ٹی وی پروفیشنلس مخاطب کریں گے ۔ اس ضمن میں نامزدگیاں 19 دسمبر سے 15 جنوری 2021 تک داخل کی جانی ہوں گی ۔ نامزدگیوں کے عمل کے لیے www.hybiz.tv/awards پر کلک کریں ۔ اس ایوینٹ کے پوسٹر کی رسم اجراء کے موقع پر مذکورہ تمام میڈیا پروفیشنلس شریک تھے