ہائی ٹیکس پر 11 تا 13 مارچ دی بزنس ویمن ایکسپو 2022 کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : خواتین کی شرکت کے کاروباروں کے لیے ہائی ٹیکس پر 11 تا 13 مارچ ’ دی بزنس وومن ایکسپو 2022 ‘ ہندوستان کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ترتیب دیا گیا ہے ۔ بعض نمائش کنندوں میں ماں اور بیٹے کا وینچر ، کاٹیج ویل نیس ، بیوی اور شوہر کا وینچر ، وستار کو لیف ٹیبل ویر ، ریبیل فوڈس ، دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ریسٹورنٹ کمپنی اور دیگر شامل ہیں ۔ فوڈ انٹر پرینرس پویلین ، خواتین کی شراکت کے کاروبار کے سرمایہ کار رابطہ پروگرام نئے تجارتی رجحانات ، ملازمت کی مہم ، ویمنس رن کے لیے ایک پلیٹ فارم چند ایک نمایاں خصوصیات ہیں ۔ اس میں 150 خاتون انٹرپرینرس کو لایا گیا ہے ۔ اس ایکسپو کی تفصیلات پریس کانفرنس کے دوران مسٹر سری کانت ، ٹی جی بزنس ہیڈ ، ہائی ٹیکس ، مسٹر سی ایس ایس راؤ ، ائی ای ڈی ایس ، جوائنٹ ڈائرکٹر ، ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ، وزارت ایم ایس ایم ای ، حکومت ہند ، مس وندنا مہیشوری ، نیشنل پریسیڈنٹ سی او ڈبلیو ای ، مس جیوتسنا چیروو ، پریسیڈنٹ سی او ڈبلیو ای ، حیدرآباد چیاپٹر اور مس رشیدہ اڈینوالا وائس پریسیڈنٹ ، ٹی آئی ای ، حیدرآباد شریک تھے ۔۔