ہاتھرس کی متاثرہ لڑکی کے ارکان خاندان کی زبوں حالی

   

لکھنؤ : سیول رائیٹس تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاتھرس عصمت ریزی کا شکار لڑکی کے ارکان خاندان زبوں حالی کا شکار ہیں اور وہ خود کو نظربند رکھنے کیلئے مجبور ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سی آر پی ایف سکیورٹی ہٹالینے کے بعد انہیں ہلاک کردیا جائے گا۔ پیپلز یونین فار سیول لبرٹیز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس خاندان کو نہ صرف سکیورٹی فراہم کی جائے بلکہ نربھیا فنڈ کے ذریعہ ان کی بازآبادکاری کی جائے۔