حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) سوشل میڈیا پر ایک شخص نے زوماٹو ڈیلیوری بوائے کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ زوماٹو ڈیلیوری بوائے جو اپنے دونوں ہاتھوں سے معذور ہے، پھر بھی وہ آسانی کے ساتھ بائیک چلارہا ہے۔ معذور ڈیلیوری بوائے کے دونوں ہاتھ کلائیوں تک کٹے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔ جب ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ گاڑی چلا لیتے ہو تو اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’چلا لیتا ہوں انکل‘‘۔ آج کے نوجوان جو ڈیلیوری بوائے کے کام کو کرنا پسند نہیں کرتے لیکن یہ معذور شخص خوشی خوشی ڈیلیوری کے کام کو انجام دیتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کررہا ہے۔ یہ ویڈیو دہلی کے ایک شہر کا ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ (ش)