ہرشا کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا کوئی ثبوت نہیں: ایس پی

   

شیموگہ : بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم کو متوفی کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ شیموگہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جی کے متھن کمار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا ۔ جبکہ ہر شا کے خاندان والوں کو دھمکیاں ملنے کی افواہیں پھیل رہی ہیں لیکن محکمہ پولیس کو اس معاملہ میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہم نے شیموگہ میں حالیہ فسادات کے پس منظر میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گھ کی ہے ‘‘ ۔ اب تک ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی جس سے یہ ثابت ہو کہ ہرشا کے خاندان کے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں ۔ شیموگہ ایس پی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس نہ صرف ہرشا کی بہن اشونی کے خاندان کو بلکہ پورے شیموگہ ضلع کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ڈوڈا پیٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں پر کوئی دباؤ نہیں ہے ۔