ہر حلقہ اسمبلی میں ایک اسٹڈی سرکل کے قیام پر زور

   

چیف منسٹر کو تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر بنڈی سنجے نے آج چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر زور دیا کہ ہر حلقہ اسمبلی میں ایک اسٹڈی سرکل قائم کیا جائے تاکہ بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور ای بی سی سے تعلق رکھنے والے بیروزگار نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات میں شرکت کیلئے اچھی طرح تیاری کا موقع حاصل ہو۔ چیف منسٹر کو ایک مکتوب میں بنڈی سنجے نے بتایا کہ ان کمیونٹیز کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گذشتہ دو سال سے کوویڈ وباء کے باعث مالی مسائل سے دوچار ہیں اور اس طرح دیہاتوں کے نوجوان کوچنگ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس جانے کے موقف میں نہیں ہیں۔ اس لئے تمام اسمبلی حلقہ جات میں اسٹڈی سرکلس کا قیام اشد ضروری ہے تاکہ ان نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات میں شرکت کیلئے مدد ہوسکے۔