ہر خاندان تک سرکاری اسکیمات پہنچانے کی کوشش

   


کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات ، ترقیاتی پروگرام سے ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی کا خطاب

کاماریڈی : وزیر عمارت و شوراع مسٹر پرشانت ریڈی نے ضلع کاماریڈی کے نظام ساگر منڈل کے محمد نگر میں گرام پنچایت کی عمارت ، رعیتو وویدیکا کوآپریٹیو سوسائٹی کے اڈیشنل بلڈنگ کے افتتاح کے علاوہ کلیانہ منڈپم کے سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناگا مڑ پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے 476 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور ناگا مڑگو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو رکھیں گے ۔اس پراجیکٹ کی تعمیر کے بعد 28 ہزار ایکر اراضی کو پانی سیراب ہوگا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کونڈا پوچما گلی سے ہلدی واگو کے ذریعہ نظام ساگر کو پانی سیراب کیا جائیگااور نظام ساگر کے تحت واقع ایاکٹ کو دو فصلوں کو پانی فراہم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جکل اسمبلی حلقہ کیلئے 5 ہزار ڈبل بیڈ روم منظور کئے گئے ہیں تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے فصل پر سرمایہ کاری اور انشورنس بھی فراہم کی جارہی ہے اور 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے اس موقع پر جکل کے رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو فلاحی اسکیمات سے مستفید کرایا جارہا ہے ۔ کسانوں کو سرمایہ کاری فراہم کی جارہی ہے جکل اسمبلی حلقہ میں 10700 کسانوں کو 8 کروڑ روپئے کے رعیتو بندھو دیا جارہا ہے اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد دفعدار شوبھا نے کہا کہ رعیتو وویدیکا کی تعمیر سے کسانوں کو بے حد فائدہ ہوگا تاکہ یہ تعمیر کسان ایک جگہ پر جمع ہوسکے ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی کی تہنیت بھی پیش کی گئی ۔