ہمارا ارادہ ملک کو سونے کی چڑیا بنانے کاہے، بی جے پی اس خواب کو ناکام کر رہی ہے: پرینکا گاندھی کا ٹویٹ

,

   

ہمارے ادارے ہماری شان ہے، جہاں کی ڈالی ڈالی پر سونے کی چڑیا بسا کرتی ہے وہ ملک میرا ہے، ان خیالات کا اظہار کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرکے کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ملک ہماری سونے کی چڑیا ہے بی جے پی اس ملک کو بنانے کے وعدے سے اقتدار پر ائی تھی مگر پوار کھیل بگاڑ رہی ہے، اور ملک کی بہت سی جائداد کو بیچ رہی ہے۔

پرینکا گاندھی کے اس ٹویٹ کا مقصد یہ ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعے ملک کے کئی اہم اور سرکاری اداروں کو پرائیوٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی اس پر مذمت کے ارادے سے کیا۔

دراصل کانگریس جنرل سیکریٹری نے اپنے ٹوئٹ میں سرکاری ائیر لائن کمپنی ائیر انڈیا اور سرکاری تیل ریفائنری بھارت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تنقید کی ہے۔

اپ کو بتا دیں کہ پچھلے دنوں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ائیر انڈیا کے بارے میں ایک اخباری انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ مارچ تک ائیر انڈیا اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے فروخت کا عمل تکمیل تک پہونچایا جاۓ۔

اور انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت پچھلے سال ہی اس کی پلانگ کی گئی تھی مگر سرمایہ کاروں نے اس وقت کوئی دلچسپی نہیں لی مگر جب اس سال فروخت ہوگا تو ملک کی سرمایہ کاری میں ایک لاکھ کڑوڑ کا اضافہ ہوگا۔

پرینکا گاندھی کے اس مسئلہ کے اٹھانے سے قبل اپوزیشن کے کئی لیڈران اس کی مخالفت کرتے آ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ادارے ہمارے ملک کی پونجی ہے۔