ہمارے پاس ویژن کی شدید کمی ہے: اینکر کا اعتراف

   

نئی دہلی ۔ 20 ستمبر (ایجنسیز) میڈیا کی اینکر پرسن پالکی شرما نے اعتراف کیا ہے کہ مئی کی جنگ کے بعد ہندوستان بیانیہ کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے پالکی شرما نے کہا ہے کہ اس سے ہمیں یہ سبق سیکھنا پڑے گا کہ ہمارے پاس ویژن کی شدید کمی ہے۔ اینکر پرسن پالکی شرما نے لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران اعتراف اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جنگ کے بعد بیانیہ کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔ یاد رہے کہ بزدلانہ حملے کے بعد فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔ سفید جھنڈا لہرا کر ہندوستانی فوج نے شکست تسلیم کی تھی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی متعدد بار پاکستان کی جیت اور ہندوستان کی شکست کا اعلان کر چکے ہیں۔ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے تھے۔