ہماچل ضمنی الیکشن۔ بی جے پی کے لئے شرمندگی‘ تمام چاروں سیٹوں پر کانگریس نے دی شکست

,

   

شملہ۔ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کے لئے ایک بڑی شرمندگی میں مذکورہ کانگریس نے منگل کے روز منڈی لوک سبھا ضمنی الیکشن کے ساتھ تمام تین اسمبلی حلقوں‘ ارکی‘ فتح پور اور جوبال کوتھاکھائی کے ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کرلی ہے۔

کانگریس کے امیدوار پرتیبھا سنگہ چیف منسٹر کے رام ٹھاکر کے لئے وقار کی آبائی ضلع کی سیٹ منڈی پر بی جے پی امیدوار برگیڈیٹرکوشال ٹھاکر(ریٹائرڈ) جنھوں نے کارگل 1999کی جنگ میں اہم رول ادا کیاتھا کو 8766ووٹوں سے شکست دی ہے۔

مذکورہ کانگریس امیدوارو ں نے ارکی‘ جوبال کوتھا کھائی اورفتح پور اسمبلی حلقہ پر بھی آسان سبقت کے ساتھ جیت حاصل کی ہے۔

ملک کے سب سے مشکل او رپیچیدہ حلقوں میں سے ایک منڈی پارلیمانی انتخابات کے دوران کانگریس کے چھ وقت تک چیف منسٹر رہے متوفی ویربھدرا سنگھ کی واراثت کو بی جے پی کے چیف منسٹرٹھاکر کی ساکھ کا سامناکرنا تھا۔

پرتیبھا سنگھ جو منڈی سے تیسری مرتبہ ایم پی بنی ہیں‘متوفی ویر بھدرا سنگھ کی بیوی ہیں۔

بی جے پی کے دوقت رکن پارلیمنٹ رہے رام سواروپ شرما کی جنھوں نے 2019میں 3.98لاکھ کی اکثریت سے سابق ٹیلی کمیونکشن منسٹر سکھ رام کے پوترے اورکانگریس امیدوار اشرے شرما کو شکست دی تھی‘

ان کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔

پرتبھا سنگھ جس کا انتخابی مہم کا انحصار پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنے اپنے بیٹے وکرم ادتیہ سنگھ پر تھا نے ہمدردی کے ووٹوں پر نظر رکھ کر اپنے شوہر کے تین سال دور اور چیف منسٹر کی حیثیت سے مدھیہ پردیش میں انجام دئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ووٹ مانگے ہیں۔

پرتبھا سنگھ جس کو 2014کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ اس مرتبہ منڈی ضمنی انتخابات میں رائے دہندؤں کو اس بات کا موقع یاددلانے میں کامیاب رہی ہیں کہ ”ویرابھدرا سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے“۔

ان کے شوہر ویر بھدرا سنگھ جنھوں نے شاہی خاندان میں پیدا ہونے کے بعد بھی اپنی زندگی کے 50سال عوام کے لئے وقف کردیاتھا‘ بطور چیف منسٹراو رایم پی ریاست کادورہ کیا ہے۔

مذکورہ سینئر لیڈر کی موت8جولائی کے روز87سال کی عمر میں شملہ میں ہوئے اور اپنے پیچھے ایک عظیم سیاستی وراثت وہ چھوڑ کر گئے ہیں۔