ہم دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے : طالبان

,

   

٭افغان طالبان نے آج یہ واضح کردیا کہ وہ کسی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں ۔ طالبان ترجمان کا بیان اس فرضی خبر کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان ترجمان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد گرو اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اُس وقت تک قائم نہیں ہوسکتے جب تک کہ مسئلہ کشمیر کو حل نہ کرلیا جائے ۔ طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ مذکورہ بیان جو ہندوستان اور طالبان کے بارے میں ہے مکمل طور پر فرضی ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔