ہندوستانی طارق شیخ نے 62 لاکھ روپئے کی لاٹری جیت لی

   

ابوظہبی : قطر میں مقیم ہندوستانی طارق شیخ نے ابوظہبی کے ہفتہ واری بڑے ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں 3 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی۔ یہ رقم 62 لاکھ 63 ہزار 687 روپئے ہوتی ہے۔ بگ ٹکٹ ابوظہبی ویکلی ڈرا ہفتہ 23 اپریل کو ہوا ۔ طارق شیخ گذشتہ سال سے اپنے دوستوں کے ساتھ ہر ماہ لاٹری کا بگ ٹکٹ خرید رہا ہے لیکن اس مرتبہ رمضان کے مقدس ماہ میں اس کی قسمت رنگ لائی اور اس نے یہ لاٹری جیت لیا۔ میڈیا کے مطابق طارق شیخ نے بتایا کہ اس کے دوستوں کو رقم کی اشد ضرورت ہے اور اس وقت لاٹری جیتنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کا ایک دوست بہن کی شادی آسانی سے کرسکے گا جو آئندہ مہینہ مقرر ہے۔ طارق شیخ اس ماہ کے ہفتہ واری الیکٹرانک ڈرا کا تیسرا فرد ہے جسے یہ لاٹری جیتی ہے۔ اس نے بتایا کہ اس مرتبہ اس کے دو سالہ لڑکے نے ٹکٹ کے نمبر 108475 کا انتخاب کیا تھا جو لکی ثابت ہوا۔ یہ ٹکٹ بگ ٹکٹ کے ڈرم میں شامل کیا جائے گا جس سے طارق شیخ کے کروڑپتی بننے کا بھی امکان ہے کیونکہ بگ ٹکٹ کی انعامی رقم 25 کروڑ ہے جس کا 3 مئی کو اعلان کیا جائے گا۔