ہندوستانی چیلنج کے لئے انگلینڈ تیار

   

بھونیشور۔ انگلینڈ کی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ٹام سورسبی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف دو ایف آئی ایچ پرو لیگ میچ کھیلنے کا فائدہ انہیں اگلے سال یہاں ہونے والے ورلڈ کپ میں ملے گا۔ انگلینڈکی مردوں کی ٹیم 2 اور 3 اپریل کو کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میزبان ہندوستان کے خلاف دو میچوں کے لیے منگل کی رات یہاں پہنچی۔ سورسبی نے کہا ہماری ٹیم بہت نئی ہے ، اس لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم نے ہندوستان سے مقابلے کے لیے تیاری کی ہو لیکن اس ٹیم کو حال ہی میں پرو لیگ میں کھیلنے کا اچھا تجربہ رہاہے۔ ہندوستان 2023 میں مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ورسبی نے کہا ہندوستان واقعی اچھا کھیل رہا ہے اور اس کے کچھ اچھے نتائج ملے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف ہیں لیکن ہم اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔
پرتگال کی ورلڈ کپ میں رسائی
پورٹو (پرتگال) ۔ برونو فرنینڈس نے دونوں نصف مراحل میں فی کس ایک گول اسکور کیا اور پرتگال نے شمالی مقدونیہ کو 2-0 سے شکست دے کر 2022 ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔