ہندوستانی ہاکی ٹیم 49 برس بعد سیمی فائنل میں داخل

   

ٹوکیو : ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنے شاندار مظاہروں کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے آج کھیلے گئے ٹوکیو اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کو شکست دیتے ہوئے 49 برسوں بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے یہ مقابلہ 3-1 سے اپنے نام کرتے ہوئے ہاکی میں سنہرے دور کی یادوں کو تازہ کیا ہے ۔ ہندوستان کیلئے سری جیش پارتھو رویندرن ، روپیندر پال سنگھ اور من پریت سنگھ نے گول کئے۔ جبکہ برطانیہ اس مقابلہ میں صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہا ۔ ہندوستانی ٹیم جس نے 1980 ء ماسکو اولمپکس میں میڈل حاصل کیا تھا اس کے بعد اس کے مظاہرے مایوس کن رہے لیکن حالیہ برسوں میں ہندوستانی ٹیم نے اپنے سنہری دور کے مظاہروں پر لوٹ آئی ہے ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم اس وقت عروج پر ہے جیسا کہ اس نے اولمپکس میں اپنے پچھلے تین ایڈیشن میں پہلی مرتبہ بہترین مظاہرہ کیا ۔ 2008ء بیجنگ اولمپکس میں ہندوستانی ٹیم رسائی سے محروم رہی تھی اور 8 مرتبہ کی اولمپک چمپئین ہندوستانی ٹیم کی تاریخ کا یہ سب سے بدترین مظاہرہ تھا ۔ 2012 ء لندن اولمپکس میں ہندوستانی ٹیم ایوینٹ میں رسائی تو حاصل کرپائی تھی لیکن 12 ٹیموں کے اس ایونٹ میں وہ تمام مقابلے ہارنے کے بعد آٹھویں مقام پر تھیں ۔ 2016 ء ریو اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنے بہتر مظاہروں کو آگے بڑھاتے ہوئے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے سلور میڈل حاصل کرنے والی بلجیم کے خلاف شکست ہوئی تھی ۔