ہندوستان اور بنکاک کے درمیان 6 پروازوں کا اعلان

   

نئی دہلی۔ اسپائس جیٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ 10 مارچ اور 17 مارچ کو ہندوستان اور بنکاک کے درمیان چھ پروازیں شروع کرے گی۔ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا، “ایئر لائن دہلی، ممبئی اور کولکتہ کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت سے جوڑنے کے لیے روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔کمپنی نے کہا کہ ان تمام پروازوں کو چلانے کے لیے B-737 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔کولکتہ-بینکاک اور دہلی-بینکاک پرواز 10 مارچ سے شروع ہوگی، جب کہ ممبئی-بینکاک پرواز 17 مارچ سے شروع ہوگی۔