ہندوستان او ردیگر پانچ ممالک پر عائد فلائٹ پابندیوں پر یو اے ای نے نرمی لائی ہے

,

   

مذکورہ یو اے ای انتظامیہ نے کہاکہ پوری طرح ٹیکہ لگائے ہوئے افراد‘ او رساتھ میں بعض ملازمتوں کے زمرے میں غیر ٹیکہ یافتہ لوگ5اگست سے واپس ہونے کی اجازت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔


ابوظہبی۔ہندوستان اوردیگر پانچ ممالک میں پھنسے ہوئے مسافرین کے لئے جہاں پر مسافرین کا داخلہ بند تھا‘ مذکورہ متحد عرب امارات نے سفر میں نرمی لانے اعلان کیا ہے‘ منگل کے روز انتظامیہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

قومی ہنگامی بحران اور آفات سماوی انتظامی اتھاریٹی(این سی ای ایم اے) کی جانب سے مسلسل نرمی کے اعلانات میں سے یہ ایک ہے۔

ہندوستان‘پاکستان‘ سری لنکا‘ نیپال‘ نائجریا اور یوگانڈا میں پھنسے ہوئے مکینوں کے لئے یہ استثنیٰ لاگو ہوگا۔ دیگر کہ ان چھ ممالک کے مسافرین پر توقف ہے۔

مذکورہ یو اے ای انتظامیہ نے کہاکہ پوری طرح ٹیکہ لگائے ہوئے افراد‘ او رساتھ میں بعض ملازمتوں کے زمرے میں غیر ٹیکہ یافتہ لوگ5اگست سے واپس ہونے کی اجازت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

مسافرین کے پاس جائز رہائشی اجازت نامہ اور مذکورہ ملک کے سرکاری انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ ٹیکہ سند کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ انہیں وفاقی انتظامیہ برائے شناخت او رشہریت(ائی سی اے) کی جانب سے لازمی منظوری لینی ہوگی۔

مذکورہ منظوری ائی سی اے کی ویب سائیڈ سے حاصل کی جاسکتی ہے


مندرجہ ذیل زمرے میں 5اگست سے یواے میں داخلہ کی اجازت رہے گی


ملک میں کام کرنے والے طبی عملے کو بشمول ڈاکٹرس‘ نرسیں‘ ماہرین جس کا تعلق ٹیکہ لگایا ہو یا غیر ٹیکہ یافتہ ہوں‘ خارج کردیاجائے گا


وہ لوگ جو ملک کے تعلیمی شعبہ میں کام کررہے ہیں جو یونیورسٹیوں‘ کالجوں‘ اسکولوں اور اداروں میں ٹیکہ یافتہ زمرے سے ہوں گے۔


ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ


انسانی بحران پر کام کرنے والے جس کے پاس جائز رہائشی اجازت ہے


جو وفاقی اور مقامی حکومت کے اداروں میں کام کررہے ہیں۔


مذکورہ مستثنیٰ گروپس کو روانگی سے 48گھنٹوں قبل کی پی سی آر جانچ کی رپورٹ داخل کرنا ہوگا‘ مصدقہ لیباریٹری سے یہ جانچ کرائی جانی چاہئے جس پر کیو آر کوڈ بھی رہے‘ ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے قبل فوری لیباریٹری جانچ کرائی جانی چاہئے۔

یواے ای آمد پر ان کا دوبارہ پی آر ایس جانچ لازمی ہوگی۔مذکورہ دبئی نژاد ائیر لائن نے کویڈ19وبا ء کی دوسری لہر کے بعد 24اپریل سے پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

سابق میں مسافرین کواٹھ مستثنیٰ زمروں میں پابندی والے ممالک سے داخلے کے لئے داخلے کی اجازت تھی۔

یواے کے شہری اور پہلی ڈگری کے رشتہ دار۔ سفارتی اہلکاوں او ریو اے ای کے درمیان میں اور قابل اطلاق ممالک بشمول ایڈمنسٹرٹیو ورکرس۔ سرکاری وفود جس کو پہلے منظوری حاصل کرنے تھی۔

ایکسپو2020انٹرنیشنل میں حصہ لینے والے اور نمائش کرانے والے اور منتظمین کی جانب سے مدعو کئے گئے اہلکار بھی اس میں شامل تھے۔ یواے ای شہری جس کے پاس گولڈ او رسلور ریسڈنس پرمٹ موجود ہو۔

کریو او رکارگو برائے غیر ملکی کمپنیوں کے ٹرانزٹ فلائٹس او رکاروباری مرد او رعورتیں جنھیں متحدہ عرب امارات انتظامیہ کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔