ہندوستان ایک معاشی طاقت بن کر ابھررہا ہے :جگدیپ دھنکر

   

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکر نے زندگی کے تمام شعبوں میں ہندوستان کی شاندار ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستا۶۵ن اب صرف اپنی صلاحیتوں سے متعین ملک نہیں رہا، بلکہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے اس نے خود کو مضبوطی سے قائم کیا ہے ۔ آج نئی دہلی میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ( اگنو ) کے 37 ویں کانووکیشن میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے طلباء سے کہا کہ وہ ایک ایسے ہندوستان میں گریجویشن کی سندحاصل کر رہے ہیں جس نے ‘‘سوئی ہوئی عفریت ‘‘ کے لیبل کوہٹادیا ہے ۔ ملک میں فعال ماحولیاتی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے طلباپر زور دیا کہ وہ اس ناقابل یقین رفتار سے استفادہ کریں، شفافیت کو بروئے کار لائیں، معاشی عروج کا فائدہ اٹھائیں اور مواقع کو ذاتی شاہکاروں میں تبدیل کر دیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ غیر معمولی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کی رسائی، ڈیجیٹلائزیشن کی تیز رفتار اور شفاف اور جوابدہ حکمرانی کا عزم اب کوئی واہمہ نہیں ہے بلکہ زمینی حقیقت ہے ۔ نائب صدر نے ہندوستان کی۔ معاشی طاقت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہمارا لچکدار مالیاتی ماحولیاتی نظام، جو کہ ایک جامع ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے چل رہا ہے ، ایک عالمی ماڈل بن گیا ہے ۔