ہندوستان بمقابلہ جنوبی آفریقہ: کپتان وراٹ کوہلی کی ساتویں ڈبل سنچری، سچن اور سہواگ چھوڑا پیچھے، بنا ڈالے کئی ریکارڈ ایک ساتھ

,

   

ہندوستان کے شاندار بلے باز اورکپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں چل رہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی ساتویں ڈبل سنچری (ناٹ آؤٹ 254) بنانے کے ساتھ ہی کرکٹ آئکن سچن تندولکر اور دھماکہ خیز اوپنر وریندرسہواگ کوایک ہی جھٹکے میں پیچھے چھوڑدیا اوراس اننگز کے دوران کئی ریکارڈ قائم کر دیئے۔ وراٹ نے اپنی ریکارڈ سازڈبل سنچری سے نئے ریکارڈ قائم کر ڈالے اور سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے میں سچن اور سہواگ (6-6 ڈبل سنچری) کے ہندوستانی ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

وراٹ نے اپنی اننگز کا 200 واں رن بناتے ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 رنز بھی پورے کر لئے۔ وراٹ کے ٹیسٹ کیریئر کا یہ سب سے بہترین اسکور ہے اور وہ سب سے پہلے ایک ٹیسٹ اننگز میں 250 سے آگے پہنچے ہیں۔ انہوں نے 336 گیندوں کی اپنی اننگز میں 33 چوکے اور دو چھکے لگائے۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کرنے والے ہندستان کے ساتویں اور دنیا کے 47 ویں بلے باز بن گئے۔ وہ سب سے تیز 7000 رن پورے کرنے میں گیری سوبرس اور کمار سنگاکارا کے برابر مشترکہ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ والی هیمنڈ نے 131، سہواگ نے 134 اور سچن نے 136 اننگز میں 7000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔

وراٹ نے دوسرے دن کے کھیل میں چائے کے وقفہ کے بعد اپنی ڈبل ​​سنچری مکمل کی اور ڈبل سنچری مکمل کرتے ہی ان کے 7000 ٹسٹ رن بھی پورے ہو گئے۔ وراٹ اپنے 81 ٹیسٹ میچوں میں اس کامیابی پر پہنچے۔

ہندستانی کپتان نے اس مقابلے میں ایک ساتھ ساتویں ڈبل سنچری بنانے اور 7000 رن پورے کرنے کی ڈبل کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اپنی اس اننگز سے انہوں نے کئی ہندستانی ریکارڈ پاش پاش کر ڈالے۔وراٹ نے دوسرے دن کے کھیل میں چائے کے وقفہ کے بعد اپنی ڈبل ​​سنچری مکمل کی اور ڈبل سنچری مکمل کرتے ہی ان کے 7000 ٹسٹ رن بھی پورے ہو گئے۔ وراٹ اپنے 81 ٹیسٹ میچوں میں اس کامیابی پر پہنچے۔ وہ ساتویں ڈبل سنچری کے ساتھ ہی ہندستان میں سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے کے معاملے میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ وراٹ نے انگلینڈ کے والی هیمنڈ اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کی برابری کر لی ہے جن کے نام سات سات ڈبل سنچری ہیں۔

وراٹ سب سے کم اننگز میں 26 سنچری بنانے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے گواسکر کو پیچھے چھوڑا ہے۔

وراٹ نے جہاں 81 ویں میچ میں ساتویں ڈبل سنچری بنائی ہیں وہی هیمنڈ نے سات ڈبل سنچریوں کے لئے 85 ٹیسٹ اور مہیلا نے 149 ٹیسٹ کھیلے تھے۔ہندستانی رن مشین نے اس کے ساتھ ہی ایک جھٹکے میں ويریند سہواگ اور سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سہواگ نے 104 ٹیسٹ میں چھ ڈبل سنچری اور سچن نے 200 ٹیسٹ میں چھ ڈبل سنچری بنائی تھیں ۔سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے کے معاملے میں اب وراٹ سے آگے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین ہیں۔ لارا نے 131 ٹسٹ میچوں میں نو ڈبل سنچری، سنگاکارا نے 134 ٹسٹ میچوں میں 11 ڈبل سنچری اور بریڈمین نے 62 ٹسٹ میچوں میں 12 ڈبل سنچری بنائی ہیں۔ریکارڈ کے نئے بادشاہ بن چکے وراٹ ٹیم انڈیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جن کے نام 40 بین الاقوامی سنچری ہو چکی ہیں۔ وراٹ کی یہ 26 ویں ٹیسٹ سنچری ہے اور ان کی کل 69 بین الاقوامی سنچری ہو چکی ہیں۔ ہندستانی زمین پر یہ ان کی 12 ویں ٹسٹ سنچری ہیں۔ وراٹ نے اپنی 26 ویں سنچری سے ملک کے لیجنڈ اوپنر سنیل گواسکر کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

ریکارڈ کے نئے بادشاہ بن چکے وراٹ ٹیم انڈیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جن کے نام 40 بین الاقوامی سنچری ہو چکی ہیں۔ وراٹ کی یہ 26 ویں ٹیسٹ سنچری ہے اور ان کی کل 69 بین الاقوامی سنچری ہو چکی ہیں۔

(سیاست نیوز)