ہندوستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار سے متجاوز

   

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 16,163 سے گھٹ کر ایک لاکھ 48 ہزار 359 پر آ گئے ہیں۔تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 9 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک چار کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار 896 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ اسی عرصے میں 302 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 924 ہو گئی ہے ۔جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 30,49,988 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 176 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 385 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔