ہندوستان میں کویڈ کے تازہ1,59,632معاملات درج‘ اومیکران کی تعداد 3623تک پہنچ گئی

,

   

نئی دہلی۔پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندر کویڈ 19کے نئے معاملات1,59,632ہوگئے ہیں‘ وزرات صحت نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی ہے۔ ایک دن میں 616اومیکران کے معاملات میں اضافہ کے بعد ہندوستان کے 27ریاستوں او ریوٹیز میں اب تک اومیکرن کی جملہ تعداد3623ہوگئی ہے۔

اومیکران کے سب سے زیادہ متاثرین 1009مہارشٹرا میں ہیں اسکے بعد دہلی513کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔ اب تک جملہ متاثرہونے والوں میں 1409لوگ یاتو صحت یاب ہوئے ہیں یا منتقل ہوگئے ہیں۔

اتوار کی صبح وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے دئے گئے اعدادوشمار کے مطابق جملہ متاثرین کی تعداد میں فعال معاملات کی شرح تناسب1.66فیصد ہے وہیں قومی کویڈ 19صحت یابی کی شر ح تناسب گھٹ کر96.98ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے وقت میں فعال کویڈ19جملہ معاملات میں اضافہ کے بعد 1,18,442ہوگئی ہے۔یومیہ مثبت شرح10.21فیصد ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح تناسب6.77فیصد ہے۔ کم از کم 325مریضوں کے جان گنوانے کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد482876ہوگئی ہے۔

وزرات نے بتایاکہ قومی سطح پر دئے جانے والے ٹیکوں کے تحت ملک بھر میں اب تک 151.58کروڑ خوارکیں پہنچائی گئی ہیں۔