ہندوستان میں کویڈ19کے 39,361نئے معاملات درج‘ 416اموات

,

   

کل تک مسلسل 34ویں دن‘ ملک بھر میں یومیہ اساس پرمنفی معاملات میں تین فیصد کی کمی ہے۔ فی الحال ملک میں جملہ فعال معاملات کی تعداد4,11,189ہے


نئی دہلی۔پچھلے 24گھنٹوں میں 39,361کویڈ کے نئے معاملات کے ساتھ یومیہ منفی شرح میں 2.31فیصد سے3.41فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔کل تک مسلسل 34ویں دن‘ ملک بھر میں یومیہ اساس پرمنفی معاملات میں تین فیصد کی کمی ہے۔ فی الحال ملک میں جملہ فعال معاملات کی تعداد4,11,189ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 416اموات درج کی گئی ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد4,20,967تک پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی وزرات صحت کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں 35,968مریض صحت یاب ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد3,05,79,106تک پہنچ گئی ہے۔فی الحال بحالی کا تناسب97.35فیصد ہے۔

قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک 43.51کروڑلوگوں کو ٹیکہ لگایاگیاہے۔

منسٹری کے مطابق اب تک ہندوستان میں جملہ 45.74کروڑ کویڈ نمونوں کی جانچ کی ہے۔