ہندوستان میں 2لاکھ نئے کویڈ کے معاملات‘ فعال معاملات 11لاکھ کے ساتھ اونچائی پر

,

   

نئی دہلی۔ پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان میں 2,47,417کویڈ کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں جو گذر ے ہوئے دن میں 50,000تک کا نمایاں اضافہ ہے‘ وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کے روز دی جانے والی جانکاری کے بموجب فعال معاملات 11لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔

وزرات کے بموجب موجودہ 11,7,531فعال معالات ملک کے جملہ مثبت معاملات کا3.08فیصد ہیں۔اسی دوران 380مزید اموات وائرس سے ہوئے جس کے بعد قومی سطح پر مرنے والوں کی جملہ تعداد4,85,035ہوگئی ہے۔

درایں اثناء اومیکران کے معاملات5488ہوگئے ہیں جس میں 2162مریض اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔وزرات نے کہاکہ اب تک 28ریاستوں میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی وباء کی یہ قسم پائی گئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 84,825 لوگوں کی صحت یابی کے بعد اس کی جملہ تعداد3’47’15’361ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان میں صحت یابی کا تناسب95.59فیصد رہا ہے۔

اسی وقت کے دوران ملک بھر میں 18,86,935نمونوں کی جانچ کی گئی ہے‘ جس کے بعد جانچ کرنے والوں کی تعداد69.73کروڑ ہوگئی ہے۔

اچانک اضافہ کی وجہہ سے ہفتہ واری مثبت شرح میں 10.80فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے‘ یومیہ مثبت شرح 13.11فیصد رہی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں 76لاکھ ٹیکہ لگائے جانے کے ساتھ ملک بھر میں جمعرات صبح تک 154.61کروڑ کویڈ ٹیکوں کی خوارک پہنچادی گئی ہے۔