ہندوستان نے یواین میں اسرائیل کی حمایت تو نتن یاہو بولے۔۔۔۔۔

,

   

یواین۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاو نے اقوام متحدہ کے معاشی او رسماجی اجلاس میں تجویز کی حمایت میں الیکشن کرانے کے لئے ہندوستان اور وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

بنجامن نتن یاہو نے ٹوئٹ کیاکہ”اقوام متحدہ میں اسرائیل کا ساتھ دینے میں کھڑے ہونے کے لئے نریندر مودی اور ہندوستان کا شکریہ ادا کرتاہوں“۔

اسرائیل نے فلسطین کی ایک غیر سرکاری تنظیم ”شہید“ کے سپروائز کو ڈوزائیر دئے جانے کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک تجویز پیش کی تھی۔ ہندوستان نے اس تجویز کی حمایت ووٹ ڈالا۔ اس مسئلہ پر6جون کو ووٹنگ کرائی گئی تھی۔

نتن یاہو سے قبل ہندوستان میں متعین اسرائیل کے ایک سفیر نے بھی منگل کے روز ہندوستان کا شکریہ اداکیاتھا۔ ہندوستان او راسرائیل کے درمیان رشتوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں کافی سدھار آیاہے۔

اسرائیل کے وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق لندن میں قائم”شہید“ تنظیم جو انسانی حقوق اور انسانی مسائل پر کام کرنے کا دعوی کرتی ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اسرائیل نے اس کو دہشت گرد تنظیم قراردیا ہے۔

دراصل یہ تنظیم لبنان میں حماس کے لئے کام کرتی ہے۔ وزرات نے کہاکہ”اسرائیل دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کام کرتا ہے“۔

اس تجویز کی حمایت میں امریکہ‘ جرمنی‘ فرانس‘ برطانیہ‘ جاپان کے بشمول 28مملک نے ووٹ دیا تھا جبکہ چین‘ ایران‘ پاکستان اور سعودی عرب کے بشمول 14ممالک نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔