ہندوستان نے 434رنوں سے انگلینڈ کو دی شکست‘ اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کرائی درج

,

   

روہت نے کہاکہ وہ چوتھے دن میں کھیل کے تیزی کے ساتھ اختتام پر حیران ہیں‘ او رمزیدکہاکہ کسی خاص ہدف کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان انگلینڈ کو اؤٹ کرنے کے لئے ایک مخصوص تعداد میں اوورس دستیاب رکھناچاہتا تھا۔


راج کوٹ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 18فبروری اتوار کے روز اپنے طرف کے نوجوان او رتجربہ کار ممبرس کو رنوں کی مناسبت سے اب تک کی سب سے بڑی ٹیم کی کامیابی کا ذمہ دار ٹہرجایا۔

چوتھے ٹسٹ میں 557رنوں کے نشانہ مقرر کرنے کے بعد ہندوستان نے انگلینڈ کو صرف122اوورس پھینکے جو پانچ میاچوں کی سیریز میں 2-1پر مشتمل ہے۔

ہندوستان کی جیت کے بعد روہت نے میڈیا کو بتایاکہ ”یقینا اس طرح کھیل کی جیت پر اچھامحسوس ہورہا ہے وہ بھی اس طرح کے نوجوانوں کے ساتھ اس کھیل کو جیتا گیاہے۔

ہمارے پاس دو نئے کھلاڑی ہیں سرفراز اور دھرو جوریل ہیں اور کھیلنے والے 11کھلاڑیوں میں بھی زیادہ ٹسٹ میاچ کھیلنے والے نہیں تھے۔روہت نے کہاکہ ”درمیا ن میں جو انہیں ملا ہے اس تجربہ سے ان لڑکوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔

ہمیں نے حیدرآباد او رپھر ویزاگ جہاں پر ہم نے جیت حاصل کی تھی کے کھیل سے بھی کافی کچھ سیکھا ہے۔دونوں ہی سرفراز او رجویرال نے مذکورہ کھیل میں اچھا مظاہرہ کیاہے۔

روہت نے کہاکہ ہندوستان کو (سینئر کھلاڑیوں کی چوٹوں سے) کافی سخت مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ روہت نے کہاکہ ”ہم جانتے ہیں کہ یہاں پر آنا او ر سیریز جیتنا ہمارے لئے آسان نہیں ہے۔

ہمیں حقیقت میں سخت محنت کرنا ہے‘ حقیقت میں سخت محنت‘ خاص طور پر جب ہمارے سلامی کھلاڑی موجود بھی نہیں ہیں“۔

روہت نے کہاکہ وہ چوتھے دن میں کھیل کے تیزی کے ساتھ اختتام پر حیران ہیں‘ او رمزیدکہاکہ کسی خاص ہدف کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان انگلینڈ کو اؤٹ کرنے کے لئے ایک مخصوص تعداد میں اوورس دستیاب رکھناچاہتا تھا۔