ہندوستان کا اگلا قدم چاند کی سرزمین پر ہوگا: ڈاکٹر سیون

   

بنگلورو ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) منگل کو چندریان ۔2 خلائی گاڑی کے اپنے محور میں داخل ہوجانا ہندوستان کے چاند میں داخل ہونے کے مشن کی سخت آزمائش تصور کیا جارہا ہے مگر اسے بہت بڑا کارنامہ خیال نہیں کیا جارہا ہے ۔ اسرو کے سربراہ ڈاکٹر کے سیون نے کہا کہ اس کوشش کے لئے سب سے بڑا چیلنج 7 ستمبر کو درپیش ہوگا جب اسرو ایک ایسا طریقہ کار اختیار کرے گا جو اس سے پہلے اس نے کبھی اختیار نہیں کیا ۔ 7 ستمبر کو چندریان ۔2 چاند کی سطح پر وکرم گاڑی کو بہت ہی ہموار طریقہ سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک 6 پہیوں کی گاڑی ’’پرگیان‘‘ کو چاند پر اتارا جائے گا تاکہ آئندہ سائنٹفک تجربات کئے جاسکیں۔ اگر اس میں اسرو کو کامیابی حاصل ہوجائے گی تو ہندوستان ، روس ، چین ، امریکہ کے بعد چوتھا ملک بن جائے گا جس نے چاند کی سرزمین پر قدم رکھا ہوگا ۔