ہندوستان کا پہلا یوم جمہوریہ پریڈ۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان نے پہلے یوم جمہوریہ کا جشن26جنوری1950کو اس وقت منایاتھا جب ہندوستان کا ائین روبعمل لایاگیاتھا۔

اس روز مذکورہ پریڈ اروین امپھی تھیٹر میں منعقد ہوئی تھی جس کو اب میجر دھیا ن چند اسٹیڈیم کہتے ہیں۔انڈونیشیاء کے صدر سوکارنو اور ان کی بیوی نے مہمان خصوصی کے طورپر اس جشن میں شرکت کی تھی۔

دیگر اہم شخصیات بھی اس پریڈ کے دوران موجو دتھے

YouTube video

YouTube video

سالوں کی جدوجہد کے بعد 15اگست1947کے روز ہندوستان کو آزادی ملی تھی۔

ائینی اسمبی نے دستور ہند کا مسودہ تیار کیاتھا۔ حالانکہ دستور ہند 26نومبر1949کو ہی حاصل کرلیاگیاتھا مگر اس کا نفاذ 26

جنوری کو عمل میں جس کی وجہہ سے اس کو تاریخی دن کے طور پر منایاجاتا ہے
ہندوستان کا72واں یوم جمہوریہ
آج ہندوستان72واں یوم جمہوریہ منارہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے منگل کی روشنی والی صبح میں پریڈ کی شروعات ہوئی ہے۔

گیارہ توپوں کی سلامتی کے ساتھ قومی ترانہ گانے سے قبل قومی پرچم لہرایاگیا۔

صدر رام ناتھ کویند نے پریڈ سے سلامی لی ہے۔ ملک کے باوقار ایوارڈ سے کئی لوگوں کو بھی نوازا گیاہے

YouTube video

پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے تینوں خدمات کے بیانڈ نے بھی مارچ میں حصہ لیاتھاکہ اس کی پچاس سالہ آزادی کو یاد کیاجاسکے


مہمان خصوصی
قبل ازیں کویڈ19وباء کی وجہہ سے 26جنوری کے جشن میں کسی بیرونی مہمان خصوصی کے طور پر خیر ملکی سربراہ کو مدعو نہیں کئے جانے کااعلان کیاگیاتھا۔

ہندوستان نے پریڈ کے لئے یوکے وزیراعظم بورس جانسن کو مدعوکیاتھا۔

یوکے خارجی سکریٹری دومنیک راب نے بھی اعلان کیاتھا کہ جانسن نے ہندوستان دورے کا دعوت نامہ قبول کرلیاہے۔

تاہم 5جنوری کو جانسن نے اپنے ہندوستان دورے کا منصوبہ یہ کہتے ہوئے منسوخ کردیاکہ مزید خطرناک اور تیزی کے ساتھ پھیل رہے کرونا وائرس اسٹرین پر گھریلوردعمل کے لئے ان کی یوکے میں موجودگی اہم ہے۔