ہندوستان کو سیریز میں 4-1 کی شکست

   

لکھنو: ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ونڈے میں بھی شکست برداشت کرنی پڑی اور اسے سیریز میں 4-1 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی حالانکہ متھالی راج نے 104 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 راز اسکور کئے۔ نیز ہرمن پریت کور، زخمی ہوکر مدیان سے باہر جانے سے قبل 55 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ جوابی اننگ میں ناقص شروعات کے باوجود مڈل آرڈر میں مگنان ڈو پریز نے 57 رنز اور اینی باش میں 58 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جبکہ ماری سیزن کیپ 36 اور ناڈین ڈی کلیرک نے 19 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی کے لیے ہمکنار کیا۔ ہندوستان کے لیے راجیشوری گائکواڈ نے 10 اوورس میں 13 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تاہم ان کی یہ کوشش ٹیم کو شکست سے محفوظ نہیں رکھ پائی۔ اینی باشکو مقابلے کیں لیزیل لی کو سیریز کی بہترینکھلاڑی قرار دیا گیا۔