ہندوستان کو پاکستان یا اسرائیل نہ بننے دیں: پروفیسر اخترالواسع

,

   

علی گڑھ: آج پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمیں سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ ہم ہندوستان کو پاکستان یا اسرائیل بننے نہ دیں۔ان خیالات کا اظہار معروف اسکالر پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کی بنیاد پر 1947ء میں پاکستان بنا جس کی ہمارے بزرگوں نے سخت مخالفت بھی کی تھی۔ آزاد کے بعد ہم نے ہندوستان کو ہندو راشٹر واد اس لئے نہیں بنایا کہ اس ملک میں مختلف مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں اور یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔

اس لئے ہم نے ہندوستان کو ہندو راشٹر بننے نہیں دیا او ر یہ فیصلہ کسی ایک شخص کا نہیں تھا بلکہ اس فیصلہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر امبیڈکر صاحب، مولانا ابوالکلام آزاد، ڈاکٹر راجندر پرساد، راج گوپال اچاریہ اور جواہر لال نہرو جیسے عظیم رہنما شامل تھے۔ اور اس وقت پاکستان مذہب نام پر وجود میں آچکا تھا۔ اس وقت بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر بنا سکتے تھے لیکن ہم نے نہیں بنایا اور دنیا میں اپنا مقام بنایا۔آج پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر ملک میں کیا وجہ تھی کہ شہریت ترمیمی بل لانے کی ضرورت پڑ گئی۔