ہندوستان کے اتحاد کے لئے خطرہ ہے اسدالدین اویسی۔ آر ایس ایس لیڈر

,

   

کمار نے اویسی پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا
نئی دہلی۔اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کو ہفتہ کے روز تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آر ایس ایس نے تنقید اور ان کے راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کو ”گمراہ کن“ قراردیا اور کہاکہ جو آر ایس ایس اور گاندھی کے درمیان حب الوطنی پر تفریق کرتا ہے وہ ایک ہندوستانی او رحقیقی مسلمان نہیں ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز اویسی نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سماج کو گاندھی کی حب الوطنی اور آرایس ایس کے دھوکہ کے درمیان انتخاب کرنا ہے۔

جمعہ کی شب اویسی نے مختلف ٹوئٹ کئے‘ جس میں انہوں نے موہن بھگوات کی آبادی کی پالیسی‘ ارٹیکل 370کی برخواستگی او ردیگر معاملات پرتبصرے کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے آرایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہاکہ آر ایس ایس او رگاندھی کی حب الوطنی دنیا بھر میں مشہور ہے۔

مذکورہ لیڈر نے کہاکہ ”اگر کوئی آر ایس ایس اورگاندھی کی حب الوطنی میں تفریق کرتا ہے توہ ایک ہندوستانی اوریہاں تک حقیقی مسلمان نہیں ہوگا۔یقینا وہ گمراہ فرد ہے۔

اویسی کا بیان دیکھاتا ہے کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں“۔

کمار نے انہیں ہندوستان کی اتحاد اورسالمیت کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہاکہ کمار نے اویسی پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایاہے۔

ملک میں بڑھتی آبادی کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آبادی میں بے قابو بڑھتی آبادی ہندوستان میں ناخواندگی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتا ہے۔