ہندو دیوی دیوتاؤں کی ’غلط‘ شبہہ پیش کرنے پر ادی پرش بنانے والوں کے لئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ کا انتباہ

,

   

اسی سال جولائی میں لینا مانماکلائی کے دستاویزی فلم’کالی‘ کے متنازعہ پوسٹر پر ایک ایف ائی آ ردرج کرنے کاریاستی پولیس کو حکم دیاتھا۔
بھوپال۔ مدھیہ پردیش ہوم منسٹر نرتم مشرا نے منگل کے روز مجوزہ بالی ووڈ فلم’ادی پرش‘بنانے والوں کو فلم سے ہندو دیوی دیوتاؤں کی ”غلط“ انداز میں پیش کرنے والے مناظر نہیں ہٹانے پر قانونی کاروائی کا انتباہ دیاہے۔

اوم راؤت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم جس میں پربھاس نے بھگوان رام اور سیف علی خان نے راؤن جبکہ کیرتی سنین نے سیتا کارول ادا کیاہے کاپہلا ٹیزر حال ہی میں ریلیز کیاگیاہے۔ یہ فلم رامائن کی کہانی پر بنائی گئی ہے۔

مشرا جو ریاستی حکومت کے ترجمان بھی ہیں نے رپورٹرس کو بتایاکہ میں نے ادی پرش کاٹریلر دیکھا ہے۔ اس میں قابل اعتراض مناظر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہندو دیویوں کا پہنا وا اور انداز اس ٹریلر میں جو دیکھایاجارہا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ مشرا نے کہاکہ ہندو مان جی جو چمڑا پہنا ہوا دیکھا یاگیاہے جبکہ ان کا لباس کے متعلق رامائن میں کچھ الگ تحریر کیاگیا ہے یہ مناظر مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے والے ہیں۔

مشر ا نے کہاکہ اوم راؤت کو تحریر کرکے میں ان تمام مناظر کو نکالنے کو کہوں گا۔ اگر نہیں ہٹائے گئے تو ہم ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

انہوں نے اپنی منشاء کے اظہار کے لئے ایک مذہبی نصاب کا بھی حوالہ دیاہے۔ فلم میکرس کے خلاف پہلا مرتبہ مدھیہ پردیش کے ہوم منسٹر نے وراننگ نہیں دی ہے۔

اسی سال جولائی میں انہوں نے لینا مانماکلائی کے دستاویزی فلم’کالی‘ کے متنازعہ پوسٹر پر ایک ایف ائی آ ردرج کرنے کاریاستی پولیس کو حکم دیاتھا۔