پونے ۔ انگلینڈ کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں نوجوان کھلاڑی سوریہ کمار یادو توجہ کے مرکز ہوں گے اور امید ہے کہ 360 ڈگری کی صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور کمار کل انگلینڈ کے خلاف اپنا بین الاقوامی کیریر شروع کریں گے ۔ سوریہ کمار یادو کو اس لئے بھی کل بین الاقوامی کیرئیر شروع کرنے کا موقع مل سکتا ہے کیونکہ شریاس ایر جوکہ اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے ہیں اور ان کی انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں شرکت نہیں ہوگی ۔ ایر لاک ڈاؤن سے قبل ہندوستان کی 50 اوورس کی ٹیم میں ایک اہم کھلاڑی بن چکے تھے لیکن اب انہیں زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونا پڑا ہے ۔ دوسری جانب عالمی چیمین انگلینڈ کو اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے ضروری ہے ۔ کیونکہ ایک اور شکست جسے ہندوستان کے دورہ پر تینوں طرز کی کرکٹ کی سیریز کا نقصان ہوگا ۔ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی سے ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو پریشانی نہیں ہوئی ہے کیونکہ گذشتہ چند ماہ سے میزبان ٹیم کو رویندر جڈیجہ کی خدمات دستیاب نہیں ہے لیکن ان کی عدم موجودگی میں ٹسٹ کرکٹ میں ٹیم کو اکشر پٹیل کی خدمات دستیاب تھی جبکہ ونڈے میں کرونال پانڈیا نے جدیڈجہ کی کمی محسوس ہونے نہیں دی ۔ اس کے علاوہ پرسدھ کرشنا جو پہلے ہی آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتیں منواچکے ہیں اور انہوں نے گذشتہ مقابلے میں اپنے ونڈے کیریر کا شاندار طریقہ سے آغاز کیا اور جسپرت بُمرا اور محمد سمیح کی کمی محسوس ہونے نہیں دی ۔ پہلے ونڈے میں سب سے مثبت پہلو ہندوستان کیلئے اوپنر شکھر دھون کی شاندار بیاٹنگ رہی حالانکہ وہ 2 رنز کی کمی سے سنچری سے محروم رہے لیکن 98 رنز کی اننگس کھیلتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے ۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر اپنے اس فام کو دیگر دو مقابلوں میں جاری رکھنے کیلئے کوشاں ہوں گے ۔ اگر ہندوستانی ٹیم روہت شرما کو مختصر وقفہ دینے کے حق میں ہیں تو پھر شبھمن گِل کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ کے ایل راہول بھی ٹیم میں موجود ہیں تاہم انہیں مڈل آرڈر میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پنت ٹیم میں واپسی کر بھی سکتے ہیں لیکن انہیں ایک مخصوص بیاٹسمین کی طرح کھلایا جائے گا جبکہ راہول وکٹ کیپنگ کریں گے ۔ گذشتہ مقابلوں میں کُلدیپ یادو نے 9 اوور میں 68 رنز دئے لہذا امید کی جارہی ہے کہ ان کے مقام پر لیگ اسپینر یوزوندر چہل کو موقع دیا جاسکتا ہے ۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میں بھونیشور کمار ، کرشنا اور شردُل ٹھاکر نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ کل کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں مہمان ٹیم کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں ۔ دوسری جانب انگلینڈ کو مِڈل آرڈر کے مسائل کا سامنا ہے حالانکہ گذشتہ مقابلہ میں اس کے اوپنرس نے ٹیم کو ایک برق رفتار شروعات فراہم کی تھی جس میں جانی بیرسٹو نے 64 گیندوں میں 94 رنز بنائے تھے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر جیسن رائے نے تیز رفتار 46 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو بہترین شروعات دی تھی ۔ 2019 ورلڈ کپ حاصل کرنے والی انگلش ٹیم اس مقابلے میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں باقی رہنے کیلئے کوشاں ہوگی ۔ اسپینرس میں عادل رشید اور معین علی نے گذشتہ مقابلے میں کوئی خاص مقابلہ نہیں کیا تھا لیکن ان سے اب بہتر مظاہرے کی اُمید ہے۔ رشید اور معین علی پہلے ونڈے میں وکٹ نہیں لے پائے تھے ۔