ہند و سینا کے کارکن بابر روڈ پر ”ایودھیا مارگ“ کے پوسٹرس کئے چسپاں

,

   

ہندو سینا ممبرس نے کہاکہ ”جب ہم اس سڑک کو دیکھتے ہیں تو ایسا لگا تا ہے کہ ہم بابر کے دور میں ہی جی رہے ہیں۔ اس وجہہ سے ہم نے اس کوایودھیا مارگ پر تبدیل کیاہے“۔


نئی دہلی۔ نئی دہلی میں بابر روڈ کے نام والے بورڈ پر ہفتہ کے روز ہندو سینا کے کارکنوں نے ”ایودھیامارگ“ کا اسٹیکر لگادیاہے۔ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے اے این ائی نے بتایاکہ مذکورہ تنظیم کافی وقت سے بابر روڈ کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کافی وقت سے ہندو سینا مانگ کررہی ہے کہ ہمارے کسی ایک عظیم شخص کے نام پر بابر روڈ کا نام تبدیل کیا جانا چاہئے۔

ہم نے این ایم ڈی سی اورہوم منسٹری کو متعدد مرتبہ مکتوب لکھے مگر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔

جب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں اب بابر ی مسجد نہیں ہے تو دہلی میں بابر روڈ کی کیاضرورت ہے؟“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”جب ہم اس سڑک کو دیکھتے ہیں تو ایسا لگا تا ہے کہ ہم بابر کے دور میں ہی جی رہے ہیں۔ اس وجہہ سے ہم نے اس کوایودھیا مارگ پر تبدیل کیاہے“۔

تاہم دہلی پولیس نے بعد میں مذکورہ اسٹیکر نکال دئے ہیں۔
ایودھیا میں رام مندر میں ہونے والے ’پرن پرتیشٹھا“ تقریب اور یوم جمہوریہ کے پیش نظر اترپردیش کے غازی آبادریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ مذکورہ تقریب 22جنوری کو منعقد ہونے والی ہے وہیں یوم جمہوریہ 26جنوری کو ہوگا۔

ریاستی پولیس ڈاگ اسکوٹ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر تلاشی اورسکیورٹی انتظاما ت کوانجام دیتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی ’پرن پرتیشٹھا“ کے رسوما ت انجام دیں گے او ران کی نگرانی سادھوؤں کی ایک ٹیم کریگی۔ ا س تقریب میں متعدد ستارے‘ مشہور شخصیاتیں‘ سیاسی قائدین کی شرکت متوقع ہے۔