ہوابازی شو میں سارنگ ہیلی کاپٹر کے آج فضائی کرتب

   

حیدرآباد 12 مارچ ( سیاست نیوز ) انڈین ائر فورس کی سارنگ ہیلی کاپٹر ٹیم کی جانب سے ونگس انڈیا 2020 شو میں کل جمعہ کو فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ 12 تا 15 مارچ اس ہوابازی شو میں روزآنہ 11.30 بجے دن اور شام 4 بجے سارنگ ہیلی کاپٹر کی ٹیم اپنے فضائی کرتب کا مظاہرہ کریگی جو دم بخود کردینے والا ہوگا ۔ انڈین ائر فورس نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس مظاہرہ کا مقصد اپنی مہارت سے دوسروں میں جذبہ پیدا کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ان مظاہروں کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو انڈین ائر فورس میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے راغب کرنا بھی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سارنگ ہیلی کاپٹر مظاہرہ کی ٹیم کی تیاری اڈوانسڈ لائیٹ ہیلی کاپٹر فلائیٹ کے ذریعہ منتخب کی گئی ہے جس کا 2003 میں بنگلورو میں قیام عمل میں آیا تھا ۔ سارنگ ٹیم اس طرح کے کئی مظاہروں میں شرکت کرچکی ہے اس کے علاوہ انسانی بنیادوں پر خدمات بھی انجام دی گئی ہے ۔