ہوشیار! اپنے موبائل سے فوراً ان اسٹال کریں یہ ایپ، آپ اکاونٹ ہو سکتا ہے خالی

,

   

اینڈ رائڈ فون کے صارفین کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، اے ائی ٹائپ نام کا ایپ آپکے کھاتے کو خالی کرسکتا ہے، جو صارفین کی اجازت کے بغیر پریمیم ڈیجیٹل سروسیز خرید سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اس نے کوئی پریمیم کنٹینٹ سروس خریدی ہے اور اس کے پیسے کمپنی کی طرف سے کاٹے جاتے ہیں۔

ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، ٹیم نے کہا کہ یہ ایپ بیک گراؤنڈ میں کام کرتا ہے۔ اس میں یوسرز کو بغیر پتہ چلے فیک ایڈ ویوز لیا جاتا تھا، ساتھ ہی ایپ ڈیجیٹل خریداری بھی کر سکتا تھا جس کے پیش نظر استعمال کرنے والے کے اکاؤنٹ سے پیسے دیے جا رہے تھے۔

یہ ایپ ایک اسرائیلی کمپنی کا ہے، اور اسکے صارفین چار کڑور ہیں، جس کا ڈسکرپشن’ فری ایموجی کی بورڈ‘ کی طرح دیا گیا ہے، ماہرین نے کہا کہ اس ایپ نے تقریباً 127 کڑور روپے کا نقصان پہونچانے کی کوشش کی تھی، مگر سیکورٹی فرمایا سکیار نے بچا لیا۔