ہولڈرکی شاندار بولنگ،سری لنکا 169 رنز پر ڈھیر

   

نارتھ پوائنٹ ۔قیادت کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے مہمان سری لنکا کو 169 رنز پر ڈھیر کرنے میں کلیدی رول ادا کیا جیسا کہ انہوں نے 27 رنز کے عوض 5 سری لنکائی کھلاڑیو ں کو پویلین کی راہ دیکھائی ۔ہولڈر کو اس ماہ گریک براتھ ویٹ کے مقام پر ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی جنہوں نے 17.4 اوورس میں اپنے ٹسٹ کریر میں 8 ویں مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔دریں اثناء ویسٹ انڈیز نے دن کے آخری ایک گھنٹے میں محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی نقصان کے 13 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔