ہولی کے پیش نظر شمال مشرقی دہلی میں سکیورٹی میں اضافہ

,

   

نئی دہلی۔ پچھلے ماہ بڑے پیمانے پر پیش ائے فسادات کے بعد نارتھ ایسٹ دہلی میں امن کی بحالی کے باوجود ہولی کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔

پیر کے روز حساس علاقوں میں نیم فوجی دستے اور پولیس کی بھاری جمعیت کی تعیناتی دیکھی گئی ہے۔

عام طور پر خواتین کے گروپس سڑکوں پر نکل کر ہولیکا کی تصویر لگاکر اس کی پوجا کرتے ہیں مگر اس سال کم تعدادمیں خواتین گھروں سے باہر نکلی ہیں۔

وجئے پارک کی ساکن آشا شرما نے کہاکہ ”پچھلے سال تک ہم ہولیکا کی گروپس کی شکل میں پوجا کے لئے گھونڈا چوک جاتے تھے مگر اس سال ہم نے فیصلہ کیاہے کہ اپنے گھروں کے سامنے ہی یہ کام انجام دے لیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ حالانکہ علاقے میں امن بحال ہوگیا ہے اس بے باوجود احتیاط کے طور اپنے گھروں کے سامنے پوجا کوہم ترجیح دیں گے۔

موج پور کی ساکن نیتوسیانی نے کہاکہ ”ہر سال میری نندیں داورکا اور اتم نگر سے میرے گھر پر آتی تھیں تاکے ہولی کاجشن منائیں مگر اس سال فساد کی وجہہ سے وہ نارتھ ایسٹ دہلی آنے ہی پسند نہیں کررہی ہیں۔اس سال میں ہولیکا کی پوجا اکیلی ہی کروں گی“۔

مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ 23فبروری کے روز جعفر آباد میں پیش ائے مخالف اورموافق سی اے اے مظاہرین کے درمیان میں جھڑپ کے بعدرونماہوئے تشدد کی وجہہ سے اس سال ہولی کے رنگوں میں وہ مزا باقی نہیں رہا ہے۔

مذکورہ فسادات میں 50سے زائد لوگوں کی موت اوردوسو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔