ہیماداس اپنے بہترین مظاہروں کے قریب : والکر

   

نئی دہلی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ایتھلیٹکس کے ہائی پرفامنس ڈائرکٹر والکر ہرمن سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی کھلاڑی ہیماداس اپنے بہترین مظاہروں کے قریب ہیں جیسا کہ انہوں نے تین ہفتوں کے دوران پانچ متواتر گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ 19 سالہ ہیماداس نے دوڑ کے مختلف زمروں میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں جیسا کہ انہوں نے 200 میٹر مقابلوں میں 4 اور 400 میٹر کے مقابلہ میں 1 گولڈ مڈل حاصل کیا ہے۔ 2 جولائی سے پولینڈ اور چیک جمہوریہ میں منعقدہ مختلف مقابلوں میں انہوں نے 5 دوڑ میں شرکت کی اور پانچوں میں گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ والکر نے کہا کہ ہر مقابلہ کے ساتھ ہیما اپنے مظاہروں میں بہتری پیدا کررہی ہیں اور صحیح سمت گامزن ہے۔ والکر نے مزید کہا کہ اگر آپ 400 میٹر کی دوڑ صرف 50 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہیں تو پھر یہ بھی ہوسکتا ہیکہ 200 میٹر کی دوڑ 22.80 سیکنڈ میں مکمل کرلے۔ اسی طرح ہیماداس اپنے بہترین مظاہروں کی سمت گامزن ہے جیسا کہ انہوں نے 400 میٹر کے اپنے آخری مقابلہ میں 52.09 میں مقابلہ اپنے نام کیا۔ 20 جولائی کو ہوئی اس دوڑ میں ہیماداس نے اپنا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ ان تمام فتوحات کے باوجود ہیما کو 26 ستمبر تا 6 اکٹوبر دوحہ میں منعقد شدنی 200 یا 400 میٹر کی دوڑ میں رسائی حاصل کرنا ہنوز باقی ہے کیونکہ عالمی چمپئن شپ میں رسائی کیلئے 200 میٹر کیلئے 23.02 اور 400 میٹر کیلئے 51.80 کے وقت میں مسافت طئے کرنی ہوتی ہے۔ ہیماداس کی ہم وطن محمد انس جنہوں نے گذشتہ ہفتہ 400 میٹر کا قومی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ورلڈ چمپئن شپ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ محمد انس کے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے والکر نے کہا کہ ہمارے پاس محمد انس بھی ہیں جنہوں نے اپنا ہی قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ان سے عالمی چمپئن شپ میں بہتر مظاہرے کی امید ہے۔ یکم؍ جولائی کو 38 سالہ والکر نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے جب سے ہندوستانی ایتھلٹس کے مظاہرے بھی دلچسپ طور پر بہتر ہوئے ہیں۔ جرمن سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت والکر جنہوں نے اسی طرح کے نتائج اپنے وطن اور سنگاپور میں بھی دیئے ہیں۔ والکر نے مزید کہا کہ چمپئن شپ سیزن کے اختتامی ایام میں منعقد ہورہی ہے جس سے ہندوستانی کھلاڑی خود کو بخوبی ہم آہنگ کررہے ہیں۔ والکر نے مزید کہا کہ ہم مقابلوں کے بعد بتدریج اپنے مظاہروں میں بہتری لا رہے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد عالمی چمپئن شپ میں شرکت کے وقت مظاہروں کے عروج پر ہونا ہے۔ انہوں نے اس امید بھی اظہار کیا ہیکہ ٹوکیو اولمپکس میں 25 سے 30 ہندوستانی ایتھلٹس رسائی حاصل کرلیں گے۔ ورلڈ چمپئن شپ میں مرد اور خاتون زمرہ کے 400 میٹر ریلے نے 8 فائنلس ٹوکیو اولمپکس میں راست داخلہ کے اہل ہوں گے اور یہ ہمارے لئے اولمپکس میں شرکت کرنے کا ایک آسان راستہ ہوگا۔ دیگر زمروں کے متعلق انہوں نے امید ظاہر کی ہیکہ 400 میٹر میکس ریلے بھی وہ مقابلے جہاں ہندوستانی کھلاڑی اولمپکس میں شرکت کر پائیں گے۔ کوچ نے مزید کہاکہ ٹوکیو اولمپکس میں ہنوز ایک برس کا وقت ہے اور ہم اس کے متعلق اپنی خامیوں اور خوبیوں پر محنت کررہے ہیں لیکن ہمیں 2024ء سے آگے 2028ء اولمپکس تک بھی اپنی تیاریوں کو لے جانا ہے۔