ہیمنتاا کی بیوی پر لگے الزامات سے آسام اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

,

سب سے پہلے وقفہ سوالات میں کانگریس رکن اسمبلی کملا کھایا دیوے پورکیستھا نے اس موضوع کو اٹھایا اورریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ منسٹر جوگن موہن سے سوال کیا کہ آیا مذکورہ اراضی کولیابور علاقے میں ریاستی اسکیم ”باسوندرا“ کے تحت جاری کی گئی ہے۔

گوہاٹی۔آسام اسمبلی متعدد مرتبہ جمعہ کے روزملتوی ہوئی کیونکہ اپوزیشن اراکین اسمبلی نے حکومت سے چیف منسٹر ہیمنتا بسواس کی بیوی سے جوڑے ایک کمپنی پر لگے الزامات پر وضاحت مانگی‘ مذکورہ کمپنی پر مرکز سے ایک اراضی کے پلاٹ پر رعایت حاصل کرنے کاالزام لگاہے۔

سب سے پہلے وقفہ سوالات میں کانگریس رکن اسمبلی کملا کھایا دیوے پورکیستھا نے اس موضوع کو اٹھایا اورریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ منسٹر جوگن موہن سے سوال کیا کہ آیا مذکورہ اراضی کولیابور علاقے میں ریاستی اسکیم ”باسوندرا“ کے تحت جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے اراضی کی اجرائی کے لئے داخل کئے گئے دستاویزات کے متعلق بھی استفسار کیا۔

اسپیکر بسواجیت ڈایمری نے برقرار رکھا کہ یہ معاملہ پورکایاستھ کے ذریعہ درج اصل سوال سے متعلق نہیں ہے او ریہ کہ وزیراعلی ایوان میں موجود نہیں تھے۔

کیونکہ ڈپٹی اسپیکر نومال مومن نے فوری بحث کی اجازت نہیں دی تو کانگریس اراکین اسمبلی کے ہمراہ سی پی ائی(ایم) رکن اسمبلی او رایک آزاد رکن اسمبلی ایوان کے وسط میں پہنچ گئے او ردھرناشروع کردیا۔ سائکیا نے بھی چیف منسٹر کی اہلیہ کے خلاف لگے الزامات میں جانچ کی مانگ کی۔