ہیڈ اور ناہیدہ کو آئی سی سی ایوارڈز

   

نئی دہلی۔آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ٹریوس ہیڈ اور بنگلہ دیش کی آل راؤنڈر ناہیدہ اختر کو نومبر 2023 کے مردوں اور خواتین کے زمرے میں آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کا تاج پہنایا گیا ہے۔ ہیڈ نے ساتھی آسٹریلیائی کھلاڑی اور ورلڈ کپ کے فاتح گلین میکسویل اور سینئر ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیعکو پیچھے چھوڑکر یہ ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ ناہیدہ اختر نے سیریزکے دو دیگر ستاروں ہم وطن فرغانہ حق اور پاکستان کی سعدیہ اقبال سے جیت حاصل کی۔ ہیڈکو یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل اور احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف بلاک بسٹر فائنل کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرنے اوردونوں مقابلوں میں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈزحاصل کرنے اورآسٹریلیا کو چھٹا ونڈے ورلڈ کپ خطاب جیتوانے میں اہم رول ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ ہیڈ کے پہلے حریف تھے جنہیں کولکتہ میں سیمی فائنل کے مقابلے میں ہیڈ کی شاندار کارکردگی سے شکست دی گئی۔ پہلے بولنگ کرتے ہوئے اسپنر ہیڈ نے خطرناک ہینرک کلاسن اور مارکو جانسن کو لگاتار گیندوں پر آوٹ کرکے پروٹیز کے اسکور کو212 تک محدود کیا۔ آسٹریلیا نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔تاہم احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف آخری فتح میں اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوئی ۔ روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے لیے میدان میں فیلڈینگ اور ایک غیر معمولی دوڑتے ہوئیکیچ کے بعد نشانے کے تعاقب میں 120 گیندوں میں شاندار 137 رنز بنائے جس کے بعد آسٹریلیا نے ٹورنمنٹ کے میزبانوں کو شکست دی، جو دس میچوں کی ناقابل شکست پر تھے اور ورلڈ کپ خطابکیلئے کافی مضبوط دعویدار تھے ۔