یلاریڈی میںسارقوں کی گرفتاری

   

یلاریڈی ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چند روز قبل ہی یلاریڈی مستقر پر دودھ سنٹر پر پیش آئے سرقہ کی واردات کے سارقوں کو یلاریڈی پولیس نے سی سی کیمروں کی مدد سے شناخت کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ سب انسپکٹر گنیش نے مزید بتایا کہ مستقر کی برقی ٹرانسکو آفیس کے روبرو موجود دودھ سنٹر میں دو سارقوں نے گھس کر دس ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا ۔ منڈل کے پوسانی پلی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نرسمہلو ، 20 سالہ انجیا نے 24 ڈسمبر کی رات کو دودھ سنٹر کے اندر گھس کر کاؤنٹر توڑکر سرقہ کیا تھا ۔ نرسمہلو سرقہ کرنے کیلئے اندر جانے سے قبل انجیا کو باہر نگرانی کیلئے رکھا اور سرقہ کی واردات انجام دی ۔ پولیس نے سی سی کیمروں کا باریک بینی سے معائنہ کرکے انھیں مشتبہ حالت میں گھومنے پر دونوں کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس پر انھوں نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا ۔ واضح رہے کہ نرسمہلو ماضی میں چار مرتبہ جیل جاکر آیا ہے ۔ پولیس نے دونوں سارقوں کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔