صنعا ۔ یکم ؍ ستمبر (ایجنسیز) یمن کے ریاستی سلامتی کے ادارے نے منگل کو اعلان کیا کہ داعش کے رہنما ابو حذیفہ انصاری ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔ یہ کارروائی اتحادی افواج کے اسپیشل فورسز نے یمنی انسدادِ دہشت گردی فورس کی معاونت سے کی۔یمنی ریاستی سلامتی کے ادارے کے مطابق کارروائی کا مقصد ابو حذیفہ انصاری کو گرفتار کرنا تھا، تاہم آپریشن ان کی ہلاکت پر ختم ہوا۔ ادارے نے بتایا کہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد مشترکہ اسپیشل فورسز علاقے سے روانہ ہوگئیں اور اس دوران کسی شہری کو نقصان یا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ابو حذیفہ انصاری داعش کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ تنظیم نے اگست 2023 میں انہیں اپنا ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔