یواے ای میں اسرائیل نے اپناپہلاسفیر نامزد کیا

,

   

تل ابیب۔پچھلے سال حالات معمول پر لانے کے متعلق کی گئی دستخط کے بعد اسرائیل نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں اپنا پہلا سفیر نامزد کیاہے‘ اتوار کے روز اسرائیل کی خارجی وزرات نے یہ بات کہی ہے۔

اسرائیل کے خارجی وزیریایر لاپیڈ نے ایک بیان میں کہاکہ ہم نے اس کام کے لئے وزارت صنعت کے سابق ڈائرکٹر اورماہر معاشیات امیر ہائیکی کو منتخب کیاہے۔ لاپیڈ نے کہاکہ ”ہائیک کو سیاحت او رمعیشت کے شعبے میں شاندار جانکاری اور تجربہ ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہائیکی ”اسرائیل او ریو اے ای کے درمیان میں پل قائم کرنے کے لئے صحیح شخص ہیں“۔

اسرائیل کی جانب سے جون میں ابوظہبی میں سفارت خانہ کھولنے اور یواے ای کی جانب سے جولائی میں تل ابیب میں سفار ت خانہ قائم کرنے کے بعد یہ تقرر عمل میں آیاہے۔

ستمبر2020میں معمول کے بعد معاہدے جس کے لئے امریکہ نے ثالثی کی تھی پر اسرائیل اوریو اے ای نے دستخط کی تھی۔