یوروپی وفد کی سری نگر آمد تاکہ’زمینی حالات کا جائزہ لیاجاسکے‘۔

,

   

سری نگر۔ کشمیر میں ”زمینی حقیقت کا جائزہ“ لینے کے لئے منگل کے روز یوروپی پارلیمنٹ کے ممبرس کاایک وفد سری نگر پہنچا۔وفد کو ائیرپور ٹ سے سیدھا للت ہوٹل لے جایاگیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ وفد جموں کشمیر انتظامیہ سے نمائندگی بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ وادی میں سکیورٹی موقف کے متعلق بھی وفد کو جموں کشمیر پولیس تفصیلات پیش کرے گی۔

جموں او رکشمیر سے ارٹیکل370کی برخواستگی کے بعد پہلا غیر ملکی وفد ہے جو کشمیر کے دورے پر ہے اور مقامی عوام سے ملاقات کرے گا۔درایں اثناء کشمیر میں بند کے حالات جوں کے توں برقرار ہیں۔

منگل کے روز دوکانیں بند رہیں‘ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا‘ خانگی ٹرانسپورٹ میں بھی کشمیر میں کمی نظر ائی۔

منگل کے روز سری نگر کا کھلا مارکٹ بھی بند رہا۔سری نگر کے کچھ علاقوں سے احتجاج او رتصادم کی بھی خبریں ائی ہیں۔دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کے لئے منگل کے روز جموں کشمیر میں طلبہ امتحانی مراکز کی جاتے دیکھائی دے ہیں