یورپی یونین نے غزہ میں تباہی کو ’خوفناک‘ قرار دیا

   

برسلز: یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں کی جانے والی تباہی کو خوفناک قرار دے دیا۔یورپین یونین نے غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں ہونے والی خوفناک اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے یورپین یونین کے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ میں بیت لاہیہ کی تصاویر خوفناک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے ایک اور حملے میں کم از کم 100 افراد مارے گئے ہیں۔
دھماکہ جیسی ’آواز‘ پر 300 افراد منتقل
ملاپورم (کیرالا): کیرالا کے ملاپورم ضلع کے اناکلو علاقہ میں زلزلے کے ساتھ دھماکہ جیسی آوازیں سننے کے بعد تقریباً 300 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی ہیکہ ہلچل کی پہلی آواز رات 9:15 بجے اور پھر رات 10:15 اور رات 10:45 پر سنی گئی۔