یوم آزادی تقریبات کے بہتر انتظامات کی ہدایت

   

سدی پیٹ۔ 7 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کے۔ ہیماوتی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ضلع میں یوم آزادی کی تقریبات کو شان و شوکت اور تخلیقی انداز میں منعقد کیا جائے۔ جمعہ کے روز کلکٹریٹ میں ضلعی افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے 15 اگست یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے مختلف ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات سدی پیٹ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی جائیں گی اور ان تقریبات کو روایتی انداز کے ساتھ ساتھ جدت کے ساتھ بھی منایا جائے۔ حب الوطنی اور روایتی گیتوں پر طلبہ کے ذریعہ ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں۔ سدی پیٹ میونسپلٹی موبائل ٹوائلٹس کا انتظام کرے۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس پروگرام میں ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر ریونیو لکشمی کرن، ایڈیشنل ڈی سی پی سبھاش چندر بوس، ڈی آر او ناگاراجما، آر ڈی اوز اور مختلف محکموں کے ضلعی افسران و دیگر نے شرکت کی۔