یوم عاشورہ سے قبل دو دھماکے، 6 افراد ہلاک

   

دمشق :یوم عاشورہ سے قبل دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق دمشق میں یوم عاشورہ سے قبل دو بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ حضرت زینب علیہ السلام کے مزار کے قریب جبکہ دوسرا پانی اور شربت کی سبیل کے قریب ہوا۔ ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ شامی وزیر صحت حسن الغباش کا کہنا ہے کہ حضرت زینب علیہ السلام کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جبکہ 20 دیگر کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کر دیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکوریٹی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا۔