یونیفارم سیول کوڈ کا ہندوستان میں نفاذ عمل میں لایاجانا چاہئے۔ سنجے راؤت

,

   

ممبئی۔ شیو سینا نے اس سے قبل بھی ذکر کیاتھا کہ یونیفارم سیول کوڈ کا ہندوستان میں نفاذ عمل میں لایاجانا چاہئے‘ پارٹی کے لیڈر سنجے روات نے چہارشنبہ کے روز وہیں اس میں شامل کیاکہ مرکزاس طرح کی کوئی چیز لاتی ہے تو ان کی پارٹی اس فیصلے پر غورکرے گی۔

ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ یونیفارم سیول کوڈ ہندوستان میں لایاجانا چاہئے۔

اگر حکومت کچھ ایسا لاتی ہے تو اس کے متعلق ہم ضرور غور کریں گے۔ راؤت نے مزیدکہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ اگر پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور ین سی لیڈر فاروق عبداللہ چین کی مدد سے جموں کشمیر میں ارٹیکل370دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔

درایں اثناء انٹرنیشنل جوائنٹ سکریٹری وشواہندو پریشدسریندر جین نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے جوائنٹ سکریٹری دتاتریہ ہوسابیل کے یونیفارم سیول کوڈ پر بحث کے متعلق کی گئی بات کی حمایت کی ہے۔