یوٹیوب نے حوثی ملیشیا کے18 چینلز بند کر دیے

   

صنعاء : ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’’یوٹیوب‘‘ نے حوثی ملیشیا سے وابستہ 18 چینلز کو بند کر دیا ہے۔حوثی خبر ایجنسی صبا نے بتایا کہ ملیشیا کے نام نہاد جنگی میڈیا نے یوٹیوب کمپنی کی جانب سے 18 چینلز کو بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بند کئے جانے والے چینلز میں انصار اللہ بینڈ، فنکارانہ اور دستاویزی فلموں کے پروڈکشن یونٹس اور شہداء کے متعلق چینل شامل تھے۔حوثی خبر ایجنسی کے مطابق بند چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے اور بند چینلز میں سات ہزار سے زیادہ ویڈیوز ہیں۔