یوپی انتخابات۔ راجبہار نے اسد اکے دعوی کو کیا مسترد‘ کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم کے ساتھ 100سیٹوں پرکوئی بات نہیں ہوئی

,

   

لکھنو۔سہل دیو بھارتیہ سماجی پارٹی(ایس بی ایس پی) سربراہ اوم پرکاش راجبہار نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے یوپی میں 2022کے اسمبلی انتخابات میں 100سیٹوں پر مقابلہ کرنے کے دعوی کو مسترد کردیاہے۔

دودن قبل اویسی نے دعوی کیاتھا کہ ان کی پارٹی راجبہار کے جانب سے تشکیل دئے گئے ”بھاگی داری مورچہ‘‘ کا حصہ بن کر 100سیٹوں پرمقابلے کرے گی۔ راجبہار نے کہاکہ ”اے ائی ایم ائی ایم کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

مذکورہ ’بھاگی داری مورچہ‘ بی جے پی او ریوپی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا اندازہ لگانے کے بعد آنے والے دنوں میں اس پر بات کی جائے گی“۔

راجبہار نے مزیدکہاکہ اے ائی ایم ائی ایم کی قیادت نے 100سیٹوں پر مقابلہ کی خواہش کی ہے مگر سیٹوں کی تقسیم کے فارمولہ کو اب تک قطعیت نہیں دی گئی ہے۔

مذکورہ ایس بی ایس پی سربراہ نے کہاکہ نے ان کی قیادت مذکورہ مورچہ کاقیام عمل میں لایاگیا ہے جو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتحابات میں ریاست کی تمام 403حلقوں پر مقابلہ کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ”مگر اس کے لئے ان ساتھوں کو اپنے سیاسی مقابلے کے معیار کوبلند کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ الیکشن کافی اہم ہے اور ہم کسی بھی قسم کی شکست کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں“۔

سال2017کے اسمبلی میں مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم جس نے 38سیٹوں پر مقابلہ کیاتھا ایک سیٹ پر بھی جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور 0.2فیصد ووٹ شیئر ہی حاصل کرسکی تھی۔

مذکورہ ایس بی ایس پی دوسری طرف اٹھ سیٹوں پر مقابلہ کے لئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیاتھا۔ مذکورہ راجبہار کے زیراثر سیاسی پارٹی نے 0.7فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ چار سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی جو نمایاں طور پر اے ائی ایم ائی ایم کے مقابلہ بہت زیادہ ہے۔

راجبہار نے بی جے پی کے بہت ساری مخالفین بشمول اے ائی ایم ائی ایم‘ کرشنا پٹیل کی زیر قیادت اپنا دلاور جن ادھیکاری مورچہ جس کی قیادت سابق منسٹربابو سنگھ کشواہا کررہے ہیں سے ملاقات کی تھی تاکہ ایک اثر دار سیاسی محاذ تیار کیاجاسکے۔