یوپی میں اپوزیشن نے ’پٹھان‘ پر تنازعہ کو بنایا تنقید کانشانہ

,

   

مذکورہ کانگریس نے کہاکہ بھگوا رنگ کسی ایک پارٹی یاگروپ کی میراث نہیں ہے۔
لکھنو۔ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ پر تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد بھی اترپردیش میں اپوزیشنجماعتوں نے دائیں بازو تنظیموں اور برسراقتدار بی جے پی کو اس موضوع پرگھیرنے اورتنقید کا نشانہ بنانے کاکام کررہے ہیں۔

مذکورہ کانگریس نے کہاکہ بھگوا رنگ کسی ایک پارٹی یاگروپ کی میراث نہیں ہے۔کانگریس لیڈر ادت راج نے کہاکہ ”بعض عناصر اپنے ذاتی سیاسی مفاد کے لئے رنگوں کااستعمال کررہے ہیں۔ ایک رنگ کا کوئی مذہب نہیں ہوتا او رنہ ہی کوئی ائیڈیالوجی ہوتی ہے“۔

انہوں نے میڈیا کے ایک حصہ کو تنگ نظر قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ عام لوگوں کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے جان بوجھ کر ایسے مسائل کو اٹھارہے ہیں تاکہ معاشرے کو رنگ او رمذہب کے نام پر تبدیل کیاجاسکے۔

سماج واد ی پارٹی(ایس پی)لیڈر ظفر امین ڈاکو نے کہاکہ ”ہم تمام رنگوں او رمذاہب کااحترام کرتے ہیں اور فلم کو محض اس کی ریلیز سے قبل ہائی لائٹ کرنے کے لئے تنازعہ نہیں بنانا چاہئے“۔

اسی پی ترجمان عبدالحفیظ گاندھی نے کہاکہ دائیں بازو تنظیمیں جان بوجھ کر ایسے مسائل اٹھاتے ہیں تاکہ عوام کے ضروری مسائل سے توجہہ ہٹائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ”ایک مرتبہ کوئی فلم سنسر بورڈ کی جانچ سے باہر آجاتی ہے تو اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہئے“۔